عید میلادالنبیؐ، تحریک عوام اہلسنت کے تحت پرچم کشائی آج ہوگی

October 05, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبیﷺ کے سلسلے میں پرچم کشائی 5 اکتوبر کو رات 11 بجے، شہید حاجی محمد حنیف بلو اسٹریٹ، نانکواڑہ، خواجہ ناظم الدین پارک میں منعقد ہوگی، تقریب میں سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب، مولانا کوکب نورانی، سید محمد علی شاہ ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب، واٹر بورڈ کے وائس چیئرمین و پیپلز پارٹی کے رہنما سید نجمی عالم، محمد حسین لاکھانی، عبدالقادر نورانی (بھولو)، سلیم عطاری، تاجر رہنما حماد پونا والا، پاکستان سنی تحریک کی رابطہ کمیٹی کے رکن فہیم الدین شیخ و دیگر شرکت کریں گے۔