چپ تعزیہ کا ماتمی جلوس امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے برآمد

October 06, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) چپ تعزیہ کا ماتمی جلوس دن 11 بجے امام بارگاہ ناصر آباد جھک سے برآمد ہوا جس میں ملتان کی ماتمی انجمنوں نے ماتم داری کی،جلوس حرم گیٹ سے شاہین مارکیٹ پہنچا جہاں 1 بجے دن مجلس عزاسے آغا محمد رضا رضوی نے خطاب کیا،جلوس بوہڑ گیٹ سے ہوتا ہوا 8 بجے رات امام بار گاہ حویلی مرید شاہ پر اختتام پزیر ہوا دوران جلوس پانی ،شربت کی سبیلوں اور نیاز کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔