آر ڈی اے کی 4تحصیلوں میں تعمیر و ترقی ماسٹر پلان حدود کا کام مکمل کرنیکی ہدایت

December 05, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) آر ڈی اے نے نجی کنسلٹنٹ کو ضلع کی چار تحصیلوں میں تعمیرو ترقی کیلئے ماسٹر پلان کی حدود کے تعین کے کام کو جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔ ان سفارشات کو آرڈی اے گورننگ باڈی میں پیش کیا جائیگا۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ اور ڈی جی محمد سیف انور جپہ کی زیرصدارت اجلاس میں گوجر خان، ٹیکسلا، کلر سیداں اور کہوٹہ کے ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل محمد سیف انور جپہ نے ہدایت کی کہ آر ڈی اے ماسٹر پلان پر مزید کام کیا جائے۔ ڈسٹرکٹ ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر ایم پی اینڈ ٹی ای آر ڈی اے محمد طاہر میو، ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ سمیع اللہ نیازی اور دیگر افسران بھی شریک تھے۔