امارات میں پاکستانی سفیر فیصل ترمذی آئی آر ای این اے میں پاکستان کے مستقل نمائندہ مقرر

December 10, 2022

اسلام آباد (صالح ظافر) متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے انٹرنیشنل رینیو ایبل انرجی ایجنسی (آئی آر ای این اے) میں پاکستان کے مستقل نمائندے کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ایجنسی کا ہیڈکوارٹرز ابو ظہبی میں ہے۔ انہوں نے اپنی سفارتی اسناد آئی آر ای این اے میں پیش کر دی ہیں جنہیں ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل فرانسسکو لا کامیرا نے قبول کیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ پاکستان ایجنسی کے مقاصد اور اقدامات کے حوالے سے اپنی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے اور توانائی کے ذرائع کو رینیو ایبل ذرائع کے دھارے میں لانا پاکستان کی ترجیح ہے۔