امن کے قیام کیلئے پولیس فورس کی قربانیاں لازوال ہیں، زرداد بلبل

February 02, 2023

پشاور ( وقائع نگار ) پست قد کے معروف اداکار زرداد بلبل نے پشاور پولیس لائنز میں خودکش دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظلم اور بربریت کی انتہاء قراردیتے ہوئے کہاہے کہ امن کے قیام کیلئے پولیس جوانوں کی قربانیاں لازوال ہیں اور اب تک ہزاروں پولیس فورس کے جوان امن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں ملک دشمن عناصر ان بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے اور ہمارے فورسز کے جوانوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فورس کی قربانیاں لازوال ہیں وطن کی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے پولیس فورسا کے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں بے گناہ انسانیت کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں حکومت فوری طور پر اس گھنؤنی سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی انسانیت سوز سازش کا سوچ بھی نہ سکےانہوں نے کہا کہ ملک کا ہر طبقہ وطن کے دفاع اور استحکام کیلئے سیکورٹی فورسز اور پولیس فور س کے شانہ بشانہ کھڑا ہے