ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا دورہ بنیادی مرکز صحت دوڑمیرہ، سہولیات جائزہ لیا

February 07, 2023

پشاور (جنگ نیوز) ڈپٹی کمشنر تورغر انور زیب خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسن زئی راجہ تصورنے بی ایچ یو کنڈر کا دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک کیانہوں نے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیا اور ادویات کی دستیابی کے حوالے سے سٹور کا بھی معائنہ کیا۔اور بعد میں گورنمنٹ ہائی سکول کوٹکے اور گورنمنٹ پرائمری سکول توارہ حسن زئی کا بھی دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری چیک۔ اس موقع پر انہوں نے دیگر تعلیمی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا اور سٹاف کی حاضری چیک کی۔