عامر ایچ شیرازی اٹلس ہونڈا کے چیئرمین منتخب

March 28, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر)اٹلس ہونڈا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے عامر ایچ شیرازی کو کمپنی کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اجلاس میں عامر ایچ شیرازی کو 27مارچ 2023 سے تین سال کی مدت کیلئے کمپنی کا چیئر مین منتخب کرنے کی منظوری دی۔