قتل کے ملزم کو سزائے موت

April 01, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے قتل کیس کے ملزم کو سزائے موت دیدی، 2018میں تھانہ سول لائن میں درج کیس کے مطابق ملزم عدیل حسین نے پرانی دشمنی پر تنویر اقبال کو گولیاں مار کر قتل کر ڈالا تھا، ٹرائل مکمل ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو سزائے موت اور دو لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔