کراچی (این این آئی)رمضان کے دوران کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سامنے سندھ پولیس مکمل طور پر بے بس ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان دو دکانیں لوٹ کر فرار ہوگئے، ایک ملزم نے سلنڈر کی دکان لوٹی جبکہ دوسرے نے برابر میں ڈینٹر کے ورکشاپ میں لوٹ مارکی۔لوٹ مار کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ کی جاسکی۔ دوسری جانب سرجانی ٹاؤن میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔کراچی میں لوٹ مار اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے سامنے سندھ پولیس مکمل طور پر بے بس ہے ،وارداتوں میں اضافے کے باوجود سندھ پولیس نے جرائم کے خاتمے کے لئے کوئی جامع حکمت عملی نہیں بن سکی ۔