ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کابارش و طوفان تھمتے ہی صفائی آپریشن

May 30, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے علی الصبح شدید بارش و طوفان تھمتے ہی بھرپور صفائی آپریشن کیا۔کمپنی عملہ نے فوری نکاسی آب کیلئے نالیوں اور لائنوں سے ویسٹ کو کلیئر کیا جبکہ بھاری مشینری کے ذریعے کیچڑ اور کوڑے کے ڈھیر بھی صاف کئے گئے۔قبل ازیں سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے عملہ صفائی کی چیکنگ اور حاضری کا معائنہ بھی کیا۔دوسری جانب انفورسمنٹ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں ملبہ اٹھانے کیلئے پراپرٹی مالکان کو نوٹس بھی جاری کئے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب کا کہنا تھا کہ اگلے مرحلے میں بھاری جرمانوں کا آغاز بھی کیا جارہا ہے۔