پی ٹی آئی اپنے عمل سے دہشتگرد جماعت ثابت ہوچکی، ضیاء عباس

May 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئرسیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیک یٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنے عمل سے دہشت گرد جماعت ثابت ہوچکی، سابق وزیر اعظم عمران خان نومئی کے واقعہ سے توجہ ہٹانے کے لئے ایک بار پھر غیر ملکی ایجنڈے کے مطابق پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم چلارہے ہیں،وہ مشرقی پاکستان میں بھارتی پالیسی کے تحت اپنی گرفتار خواتین کار کنوں کے ساتھ جیلوں میں زیادتی کے بے بنیاد الزامات لگا کر پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کررہے ہیں، افواج پاکستان کے خلاف ان کی حالیہ مہم عوام نے اپنے اتحاد سے ناکام بنادی،عمران خان کورٹ مارشل سے بچنے کے لئے ایسے گھنائونے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔