یاسمین راشد کی بریت کیخلاف اپیل پر مقدمے کا ریکارڈ طلب

June 08, 2023

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نےجناح ہاؤس حملہ کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پر تفتیشی افسر سے آج مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے استفسار کیا آپ نے لکھا ہوا ہے کہ آپ فلاں فلاں ٹیسٹ کرالئے کس چیز کے کرائے یہ نہیں لکھا ؟آپ نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو کس بنیاد پر کیس میں ملوث کیا ،اگر تفتیشی نے تحقیقات میں لکھا ہے تو وہ کہاں ہے؟آپ کی درخواست نامکمل ہے ۔