اسٹاک مارکیٹ، بجٹ میں اضافی ٹیکسز کی بازگشت، 456 پوائنٹس کم

June 09, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،بجٹ میں اضافی ٹیکسزکے نفاذ کی بازگشت، اہم سیکٹرز میں فروخت کے دباؤ سے مارکیٹ میں شدید مندی، کے ایس ای100انڈیکس میں 456 پوائنٹس کی کمی ،42ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہی ،63.38 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی ،سرمایہ کاری مالیت33ارب58کروڑ37لاکھ روپےکم ہو گئی، کاروباری حجم بھی 38.71فیصد کم رہا۔