بلدیہ، گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، میاں بیوی زخمی

April 15, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون کے علاقےقائم خانی کالونی الحرمین مسجد کے قریب گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 45 سالہ رفعت بی بی اور 47 سالہ یوسف ولد یونس کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے گھر کے اندر گیس کا چولہا کھلا رہ جانے کی وجہ سے آگ لگانے پر دھماکہ ہوا۔