بارش کی آمد، انتظامیہ کی تیاریاں پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا آغاز تفصیلات ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

April 18, 2024

کراچی (جنگ نیوز) نیا کپتان، نئے کوچ، نئی ٹیم، نیا جذبہ، سب کی نظر پاک نیوزی لینڈ سیریز کے پہلے میچ پر ہیں۔ دوسری طرف بلوچستان کے بعد کراچی میں بارش کی آمد آمد ہے، انتظامیہ کی کیا تیاریاں ہیں یہ اب جلد پتہ چل جائے گا۔ اُدھر سونا ڈھائی لاکھ روپے تولہ ہوگیا ہے۔ کمال تو یہ ہے کہ یہ شعبہ اب تک ٹیکس فری ہے۔ اِن تمام موضوعات پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں پروگرام صبح 9 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔