غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملہ، ایم کیو ایم کا اظہار مذمت

April 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے لانڈھی ٹاؤن کے علاقہ مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا کراچی جیسے بڑے شہروں میں فعال ہونا اور دہشتگرد کاروائیاں کرنا تشویشناک ہے، سندھ پولیس تو شہر کے راہزنوں کو قابو کرنے میں ناکام ہے ایسے میں دہشتگردی کے واقعات خوفناک سمت کی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔