اثاثوں کی تفصیل جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی 26 ارکان کی رکنیت معطل

January 18, 2021

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے 26 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔

کے پی اسمبلی کے جن اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے اُن میں سے اکثر کا تعلق حکمران اتحاد سے ہے۔

الیکشن کمیشن کی رکنیت معطلی کی لسٹ میں شامل ہونے والوں میں صوبائی وزراء اور وزیراعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔


صوبائی وزراء میں شوکت علی یوسفزئی، ہشام انعام اللّٰہ جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش بھی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خیبرپختونخوا کی 4 خواتین اراکین بھی معطلی کی فہرست میں شامل ہیں۔

کے پی اسمبلی کے 26 ارکان اسمبلی کی صوبائی اسمبلی کی رکنیت اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اراکین اسمبلی نے مقررہ تاریخ 31 دسمبر تک اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔