خود پر جوتے سے حملہ کرنیوالوں کیلئے عمران خان کا پرانا بیان وائرل

June 14, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایک پرانا بیان سوشل میڈیا پر خوب تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر انٹرنیٹ صارفین قہقہے لگانے پر مجبور ہیں۔

وزیر اعظم کی جاندار تقریروں سے تو ہر کوئی واقف ہے، وہ اپنی تقریروں کے دوران سیاسی حریف یا حاسدین کو بھی لفظوں ہی لفظوں میں کڑا جواب دے دیتے ہیں، اُن کا یہ انداز اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے تو خوب پسند کیا جاتا ہے مگر اُنہیں اسی عادت پر کئی بار تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

وزیر اعظم عمران کا ایک پرانا بیان انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے، اس بیان کو سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

مزکورہ بیان میں عمران خان خود پر جوتے سے حملہ کرنے والوں کو پیغام دے رہے ہیں کہ حملے کرنے کے بعد بچیں گے وہ بھی نہیں۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران ایک ڈائس پر کھڑے خطاب کی تیاری کر رہے ہیں اور اس دوران اُن کے ارد گرد کے لوگ انہیں سیکیورٹی دینا چاہ رہے ہیں، اس دوران عمرانخان کا کہنا ہے کہ انہیں سیکیورٹی کی ضرورت نہیں ہے انہیں کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ’اکثر لوگ انہیں کہتے ہیں کہ کوئی اُن پر جوتے سے حملہ نہ کر دے تو اُن کا ایسے لوگوں کے لیے پیغام ہے کہ فکر نہ کریں وہ کیچ بہت اچھا کر لیتے ہیں، لیکن پھر وہ تھرو بھی بہت ذبردست کرتے ہیں تو حملہ کرنے والے کو پھر خود کو بچانا پڑے گا۔‘

عمران خان کے اس بیان پر حال میں موجود سب ہی سامعین قہقے لگانے ہر مجبور ہیں۔