کراچی (نیوز ڈیسک) پیٹرول مہنگا ہوگیا ، اب بجلی مہنگی ہوگی ۔ عوام سالِ نو کے دوسرے حکومتی تحفے کیلئے تیار ہوجائیں ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ 17 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، جس کا ازالہ عوام سے کروایا جائے۔ نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کی سماعت کیلئے 12 جنوری کی تاریخ مقرر کردی ۔ تقسیم کار کمپنیوں نے کہا ہے کہ جولائی سے ستمبر 2021 میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں اور لائن لاسز کی مد میں نقصانات ہوئے ہیں ۔ یہ نقصان عوام کے بل بڑھا کر پورا کیا جائے اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے پیسے پورے کیے جائیں۔