• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے

لاہور (نمائندہ جنگ)ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ۔

آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاؤنٹس سے اڑھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کراکاؤنٹس خالی کردیئے ۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بنک اکاونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی۔گلوکارہ انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی ساڑھے آٹھ کروڑ کی نادہندہ ہیں۔

ایف بی آر نے آئمہ بیگ کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کررکھی ہے۔

یاد رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ سال 2020,2019,2018 کے انکم ٹیکس کی نادہندہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید