• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی داخلے کی روک تھام، یونان پاکستانیوں کو پانچ سالہ ویزا دیگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )یونان نے پاکستان سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے نئی امیگریشن پالیسی بنانے، پاکستان سے ورکرز کو قانونی ویزے دینے ،براہ راست پروازوں کیلئے قومی ائیر لائن کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے،غیرقانونی آمد کی روک تھام کیلئے یونان پاکستانیوں کو پانچ سالہ ویزا جاری کرے گا۔ ان فیصلوں سے متعلق یونان کی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ یونان کے وزیر برائے مائیگریشن اینڈ اسائلم نوٹس میتاراچی جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں،گزشتہ روز انھوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی سے ملاقات کی۔
اہم خبریں سے مزید