• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے اپنی سروس کا معیار بہتر بنائے، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے پی آئی اے حکام کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنائیں اور میسر وسائل کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق استعمال کریں،ایئربس 320 کے فلائٹ سیمولیٹر کی تنصیب کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،یہ ہدایت انھوں نے پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی کے دورہ کے موقع پر جاری کیں ۔ اس موقع پر سینئر ایوی ایشن حکام اور ڈاریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضی بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر کو پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سی ای او عامر حیات کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں پی آئی اے کو درپیش تمام پیشہ ورانہ چیلنجز بشمول مالی اور آپریشنل مشکلات کا بغور جائزہ لیا گیا۔وزیر ہوا بازی کو پی آئی اے بورڈ اور حکام کی جانب سے ایئر لائنز کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے حکام کو ہدایت دیں کہ وہ اپنی سروس کے معیار کو بہتر بنائیں اور میسر وسائل کو اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق استعمال کریں۔ وزیر ہوابازی نے پی آئی اے کے جاری منصوبوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔ دورہ میں پی آئی اے کے سیمیلولیٹر کمپلکس، ٹریننگ سینٹر، فلائیٹ کچن اور پریسیشن انجنیئرنگ کے شعبوں کا بھی دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے ایئربس 320 کے فلائٹ سیمولیٹر کی تنصیب کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ نئے سیمولیٹر کی تنصیب سے صرف پی آئی اے کو 25 کروڑ سالانہ کی بچت ہوگی اور قیمتی زر مبادلہ بھی بچے گا۔ فلائٹ کچن کا نظام کافی بہتر ہے مگر پی آئی اے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے دیگر ائیرلائنز کا بزنس بھی پی آئی اے کے پاس آئے اور اخراجات کی ممکنہ بچت بھی کی جائے اور ریونیو بڑھانے کے نئے ذرائع بھی تلاش کئے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید