راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)راولپنڈی میں ڈینگی کے ایک اور کنفرم مریض کے بعد تعداد دس ہو گئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 54مشتبہ کیسز سامنے آئےجن میں سے ایک ڈینگی کا کنفرم اور دو میں علامات کا امکان تھا۔پہلا مریض بارہ مارچ کو رپورٹ ہوا تھا۔ادھر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے یونین کونسل پانچ،چھ،سات اور آٹھ(ڈھوک حسو پیر ودھائی وغیرہ)کے زیادہ متاثر ہونے ،لاروا پازیٹیو کی نشاندہی میں اضافہ اور کنفرم مریض بڑھنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو مراسلہ بھجوایا ہےجس میں انٹی ڈینگی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ متعلقہ محکموں کو علاقے میں ا یس او پیز کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی کرنے اورکارروائیوں کی روزانہ رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔