• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھینس کالونی اور سرجانی میں 2 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن تھانے کی حدود بھینس کالونی لیبر اسکوائر میں واقع فلیٹ سے19 سالہ عبداللطیف کی پھندا لگی لاش ملی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نےمبینہ خودکشی کی ہے تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا،سرجانی ٹاؤن یوسف گوٹھ میں گھر سے 65 سالہ ناصر کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی کی اہلیہ گھر کا سامان لینے کے لیے باہر گئی ہوئی تھی اور اسکا بیٹا گھر میں سو رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید