راولپنڈی (ایجنسیاں)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد اب میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں‘سیاستدانوں کو بات کرتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، ادارے اور عدلیہ ہماری قوت ہیں‘انہیں متنازع نہیں بنانا چاہیے‘.
اکتوبر نومبر میں الیکشن کے بیان پر قائم ہوں، الیکشن میں تاخیر بیوقوفی ہوگی‘سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں‘ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں‘ آصف زرداری صرف سندھ کی حد تک سیاست کرتے ہیں ۔
جمعہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھاکہ یہ الیکشن کی تاریخ دیں تو پھر سب کو بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔
تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں ملک کو تباہی سے بچائیں ۔14کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون کی صورت میں کلاشنکوف ہیں۔