• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کے نئے چیئرمین کی تقرری، نومنتخب بورڈ نے جمعرات کو اپنی پہلی بورڈ میٹنگ منعقد کی بورڈ جو کہ 29جولائی کو ہونے والے غیرمعمولی اجلاس عام میں قانونی تقاضوں کے تحت تشکیل پایانے مارک جیرارڈ سکیلٹن کو بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیانو منتخب بورڈ کا استقبال کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی سمیت کے الیکٹرک کے اعلی منیجمنٹ کی جانب سے کیا چئیر مین منتخب ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مارک سکیلٹن نے کہا ʼʼبطور ایک پاور یوٹلٹی کے الیکٹرک کا کراچی کے ساتھ ایک تاریخی رشتہ ہے، اور میری اولین ترجیح یہ ہوگی کہ صارفین کے ساتھ اس رشتے کو مزید گہرا کیا جائے تاکہ کراچی کی ترقی کو مزید مظبوط کیا جاسکے،کے الیکٹرک بورڈ میں شامل ہونے والے مزید ممبران میں ارشد مجید مہمند، باؤڈوین کلیمینس وینٹنک (Boudewijn Clemens Wentink), محمد کامران کمال، سعد امان اللہ خان، اور محمد زبیر موتی والا شامل ہیں۔ جبکہ شان اے عشری، ادیب احمد، چوہدری خاقان سعد اللہ خان، ڈاکٹر عمران اللہ خان، مارک جی سکیلٹن، مبشر ایچ شیخ، اور سعدیہ خرم کے ساتھ مونس عبداللہ علوی کے الیکٹرک کے بورڈ میں بدستور موجود ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید