• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمٹ کارڈز کے اجراء اور آن لائن رسائی میں ناکامی پر وزیر تعلیمی بورڈ برہم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجراء اور آن لائن رسائی میں ناکامی پر وزیر تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے چیئرمین میٹرک بورڈ کراچی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میٹرک بورڈ کی انتظامیہ کی غفلت کے باعث طلبہ اور والدین میں شدید بےچینی پائی جا رہی ہے، اور اس صورتحال پر تین روز میں وضاحت پیش کی جائے۔محمد اسماعیل راہو نے کہا کہ ایڈمٹ کارڈز کی فراہمی میں تاخیر کے باعث ہزاروں طلبہ اور والدین شدید ذہنی کوفت اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوئے ہیں، جس کی ذمہ داری متعلقہ افسران، بالخصوص آئی ٹی ٹیم اور متعلقہ عملے پر عائد ہوتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید