کراچی(اسٹاف رپورٹر) جرمن اسکالر ڈاکٹر یان فریہارٹ بدھ8اپریل کو بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں ”ماحولیاتی تبدیلی اور نقل مکانی و عدم نقل مکانی، بنگلہ دیش کا معاملہ اور پاکستان کے لیے مضمرات“کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ ڈاکٹر یان فریہارٹ چیئر برائے انٹرنیشنل پولیٹیکل اکانومی اینڈ انوائرنمنٹل پولیٹکس، دیپارٹمنٹ آف ہیومینیٹیز سوشل اینڈ پولیٹیکل سائنسز(ڈی جی ای ایس ایس)، ای ٹی ایچ زیورخ کے پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچر ہیں۔آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر اور یونیسکو چیئر آن میڈیسنل اینڈ بائیوآرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری جامعہ کراچی کے یونیسکو چیئر ہولڈر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ بھی اس موقع پر تعارفی کلمات ادا کریں گے۔