• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

کراچی (جنگ نیوز) جدید ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود جدید علوم کی سہل دستیابی نے دنیا بھر کے لوگوں کو جدید علوم حاصل کرنے، تحقیق کرنے اور انفرادی و قومی ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کے نادر مواقع فراہم کئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سائنس دان، محقق اور سابق وفاقی وزیر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے کیا۔ وہ گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ انٹرنیشنل چلڈرنز ہیلتھ کانفرنس میں بہ طور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے، جو ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی صدر محترمہ سعدیہ راشد(ہلال امتیاز) کی میزبانی میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کی تھیم : "صحت کے لیے متحد ہوں، سائنس کے ساتھ کھڑے ہوں" پر مقامی ہوٹل میں انعقاد پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں عالمی ادارے صحت کے صوبہ سندھ کے سربراہ ڈاکٹر مختار بھایو، ہمدرد پاکستان کی منیجنگ ڈائریکٹر/ سی ای او فاطمہ منیر احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر فیصل ندیم اور ڈائریکٹر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان سید محمد ارسلان سمیت دیگر معززین بھی شریک ہوئے۔

ملک بھر سے سے مزید