اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے پاکستان کسٹم کے گریڈ ایک سے گریڈ 15تک کے ملازمین کے خلاف ہونیوالی تادیبی کارروائی کے کیسوں کے فیصلوں کی فہرست اور تفصیلات طلب کر لی ہیں ، ایف بی آر کی جانب سے کسٹم کے فیلڈدفاتر کے چیف کلکٹرز ، ڈائر یکٹر جنرلز،کلکٹر کسٹم اپیلز اور ایڈجیوکیشن کو ہدایت جاری کی ہےکہ کسٹم کے گریڈ ایک سے گریڈ 15کے ملازمین کے خلاف رواں مالی سال یکم جنوری سے 31مارچ کے دوران ہونیوالی انکوائری کے فیصلوں کی فہرست 13اپریل تک فراہم کی جائے۔