کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی صورت حال میں بڑھتی ہوئی کشیدگی امت مسلمہ کے لئے برسوں نقصان کا باعث ثابت ہوگی، امریکی صدر کی جانب سے سعودی عرب، اور ایران کے خلاف استعمال کی گئی زبان کا انسانی حقوق کی تنظیموں کو نوٹس لینا چاہئے، اقوام متحدہ کا کردار مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے، امریکا اور اسرائیل اس وقت دینا کے سب سے بڑے دہشت گرد ملک بن گئے ہیں، جن کو روکنے کے لئے یورپ کے ساتھ ساتھ اسلامی ملکوں کو متحد ہونا پڑے گا۔