• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای او بی آئی بورڈ آف ٹرسٹیز کا اپنی فیسوں، مراعات میں 100 فیصد اضافہ

کراچی (اعجاز احمد/اسٹاف رپورٹر) وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی کفایت شعاری مہم کے برعکس ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی)کے بورڈ آف ٹرسٹیز (بی او ٹی) نے ازخود اپنی فیسوں اور مراعات میں 100فیصد اضافہ طے کرلیا، جس کی باضابطہ منظوری چیئرمین ای او بی آئی نے بھی دے دی ہے، جب کہ بی او ٹی کے یہ اراکین 2015 ءمیں اپنی 2 سالہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود تاحال برقرار ہیں۔ ذرائع کے مطابق بی او ٹی نے 12دسمبر 2025 ء کو اپنے137 ویں اجلاس میں متفقہ طور پر اپنے لئے فیسوں ، مراعات اور الاؤنسز کی مد میں 100فیصد اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت بورڈ کے اجلاس کی موجودہ فیس 25 ہزار سے بڑھاکر 50 ہزار روپے فی اجلاس، یومیہ الاؤنس 5ہزار سے 10ہزار روپے فی شب، ہوٹل میں رہائش 15ہزار سے 25 ہزار روپے فی شب اور مقامی سفری اخراجات کی مد میں 20 روپے سے بڑھا کر 25 روپے فی کلومیٹر طے کئے گئے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید