• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامونکی، آوارہ گردی کی شکایت پر بیٹے نے دوران پنچایت فائرنگ کر کے ماں کو قتل کردیا

کامونکی(نمائندہ جنگ)مانگٹ کالر کی 50سالہ عابدہ اپنے 20سالہ بیٹے جاوید کو آوارہ گردی کی وجہ سے اکثر ڈانٹ ڈپٹ کرتی جس کی وجہ سے جاوید دلبرداشتہ ہوچکا تھا،گزشتہ روز اسی بناپر دونوں میں جھگڑا ہوگیا تو ماں نے گاؤں کے چوہدری یونس کو جاکر شکایت کی تو پنچایت کے دوران بے عزتی ہونے کی وجہ سے طیش میں آکر جاوید نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو شدید زخمی کردیا جسے تشویشناک حالت کے پیش نظر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گئی، واہنڈو پولیس نے مقتولہ کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اہم خبریں سے مزید