اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء اور وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کی اتنی تباہی کی ہے کہ کوئی سنبھالنے کو تیار نہیں‘ اب حقیقی قیادت کے بغیر ملک نہیں چل سکتا‘ اب مفتاح اسماعیل سے ملک نہیں چل سکتا۔
پریس کانفرنس میں جاوید لطیف کا کہناتھاکہ نواز شریف اس لیے واپس آ رہے ہیں کیونکہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ ادارے کس حد تک نیوٹرل ہیں۔
جاوید لطیف نے اس بات کی سختی کے ساتھ تردید کی کہ مسلم لیگ(ن) میں کوئی گروپ بندی ہے۔