• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، ریلوے ٹریک بحال گڈز ٹرین سروس شروع

نوابشاہ (بیورو رپورٹ)طوفانی بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آجانے کی وجہ سے ایک ماہ سے بند ریل سروس کو بحال کر دیا گیا کراچی تا پشاور براستہ روہڑی گڈز ٹرین سروس جاری کر دی گئی جبکہ پیسنجر ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ڈپٹی سپرٹنڈنٹ پاکستان ریلوے سکھر عرفان الحق اور ڈی سی او حمیداللہ لاشاری نے ریلوے ٹریک کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ اور ضلعی حکام کی مسلسل کوششوں کے بعد ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا گیا ہے اور گڈز ٹرینوں کی آمد و رفت جاری ہے جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پیسنجر ٹرین چلانے کے لیے فی الحال ٹریک کے پوری طرح فعال ہونے کا انتظار کیا جارہا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید