• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نانبائیوں کے مفادات کیلئے کام کرینگے، نانبائی ایسوسی ایشن

پشاور(نیوز رپورٹر) خیبرپختونخوا نانبائی ایسو سی ایشن نے آج ہونے والے ہڑتال اور احتجاج سے لاعلمی کاا ظہار کردیاہے صوبائی صدر خستہ گل مہمند ، جنرل سیکرٹری جہانزیب خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاورشفیع اللہ خان ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، ڈائریکٹر فوڈ کاشف اقبال ، راشنگ کنٹرولر جمشید آفریدی سے ہونے والے مذاکرات سے ہم مطمئن ہیں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کے حکام کی کارکردگی قابل ستائش ہیں اور خیبر پختونخوا نابنائی ایسو سی ایشن ضلعی انتظامیہ ، محکمہ فوڈ سے مکمل تعاون کریگی آٹے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ حکام کو آگاہ کیا ہے اورانشاء اللہ بہتر نتائج ثابت ہو نگے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سے نابنائیوں کے مفادات کے لئے کام کرینگے آج ہونے والے احتجاج اور ہڑتال سے ہم سینکڑوں کی تعداد میں نابنائی لاعلمی کااظہار کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور فوڈ حکام کے ساتھ شانہ بشانہ نابنائیوں کے مفادات میں کھڑے ہیں۔
پشاور سے مزید