• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ڈیزائنر علی ذیشان نے اپنی نئی کیمپئین میں ممتاز اداکارہ شبنم اور میڈم نور جہاں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مشہور فیشن ڈیزائنر علی ذیشان نے جو اپنے منفرد ڈیزائن اور شاندار کیمپئین کے لیے مشہور ہیں، حال ہی میں اپنی نئی کلیکشن ’شبو شہزادی‘ متعارف کروائی۔

ان کی نئی کلیکشن کی کیمپئین میں اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے 90 کی دہائی کے ماڈل کے روپ میں جلوہ گر ہوئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر علی ذیشان نے ایک ویڈیو شیئر کی جو میڈم نور جہاں کے مقبول ترین گانے ’گول گپے والا آیا، گول گپے لایا‘ پر پکچرائز ہوئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماڈل عائزہ خان  علی ذیشان کا پیلا جوڑا پہن کر اداکارہ شبنم کی طرح گول گپے فروخت کر رہی ہیں۔

فیشن ڈیزائنر علی ذیشان کے مطابق 1984 کی فلم ’نصیبوں والی‘ کے مشہور گانے کو منتخب کرنے کا مقصد میڈم نور جہاں اور ممتاز اداکارہ شبنم کی خدمات کو سراہنا اور انہیں خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

یاد رہے کہ  اس سے قبل علی ذیشان نے ایک اور منفرد کیمپئین کے دوران لیڈیز ٹیلر کا روپ دھار کر اپنی برآئیڈل کلیکشن پیش کی اور  کیمپئین میں انہوں نے خواتین اور لیڈیز ٹیلر کے مسائل کی نشاندہی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید