• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچی جوئے کےالزام میں 4 افراد گرفتار،4 افراد کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نے پرچی جوا کھیلنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کرلیا کن سے آکڑہ جوا کی پر چیاں اور نقدی برآمد کر لی ہے تفصیل کے مطابق تھانہ کیٹ پولیس نے نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر پرچی جواکھیلنے ہوئے فہد ، فرید، اشفاق وغیرہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور وٹک رقم 13360 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ویٹرنری ڈاکٹرز کے معائنہ کے بغیر جانور زبح کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج۔ بجلی چوری کرنے کے الزام میں 4 افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔پولیس نے تیزرفتاری/ جعلی نمبر پلیٹ اور خطر ناک انداز سے گاڑی چلانے کے الزام میں 11 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیےشہری کو لاکھوں روپے مالیت کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق سٹی سوجا آباد پولیس کو ایاز احمد درخواست دی کہ ملزم کاشف نے اس سے پندرہ لاکھ روپے ادھار لیے اس کے بدلے ایک چیک دیا جو کہ بوگس تھا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔