• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ وسطی نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج وسطی عبدالحفیظ لاشاری نے سماعت کی۔ عدالت نے ملزمان گل خان ودیگر،کریم اللہ، اعظم ودیگر،عطا محمد ودیگر کو قید و جرمانے کی سزا سناتے ہوئے جیل حکام اور متعلقہ محکمے کو ملزمان کو ملک بدر کرنے کے لیے ضروری انتظامات کرنے کا حکم دیا۔ملزمان کے پاس پاکستان میں قیام کا کوئی اجازت نامہ یا سفری دستاویزات نہیں تھیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد،شریف آباد،لیاقت آباد سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔