• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات میں ایک دن کی تاخیر بھی قبول نہیں، پیپلزپارٹی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر نے پنجاب اور کے پی ہونے والے انتخابات میں تاخیر کرنے کی سختی سے مخالفت کردی۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت سے ایک دن بھی آگے نہیں ہونے چاہئیں۔ پیپلزپارٹی الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ خراب حالات سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر اقدامات اٹھانے کے باوجود کچھ ہوگیا تو ووٹ ڈالنے وہی جائے گا جو زندہ بچے گا لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ الیکشن نہ کرائے جائیں۔
ملک بھر سے سے مزید