• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے جنوری کا کلیکشن ہدف حاصل کرلیا

پشاور(جنگ نیوز) ریجنل ٹیکس آفس پشاور نے جنوری کا کلیکشن ہدف حاصل کرلیا۔ آر ٹی او کو گزشتہ ماہ 15 ارب 86 کروڑ روپے ٹیکس جمع کرانے کا ہدف دیا گیا جو پچھلے سال 2022 ء کے جنوری کے ٹیکس ٹارگٹ سے 65 فیصد زیادہ تھا۔ آر ٹی او کے افسروں اور عملے نے محنت اور پیشہ ورانہ صلاحیتیں بروئے کار لاکر یہ ہدف حاصل کیا اور مجموعی طور پر 16 ارب سو کروڑ روپے ٹیکس جمع کیا ۔ چیف کمشنر عقیل احمد صدیقی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فروری میں بھی اسی جذبے کے ساتھ دن رات محنت کر کے اپنا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ گزشتہ دنوں چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے بھی آر ٹی او پشاور کا دورہ کرتے ہوئے ان کی کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا تھا ۔
پشاور سے مزید