ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول پنجاب ڈاکٹر سہیل اور سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر فیصل رضا قیصرانی نے گذشتہ روز گورنمنٹ شہباز شریف جنرل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں تمام سٹاف اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر تھا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول پنجاب نے ہسپتال عملے کی کارکردگی کو سراہا بعد ازاں سی ای او ہیلتھ ملتان نے دیہی مرکز صحت ایاز آباد مڑل کا دورہ کیا۔