• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش سے نشیبی علاقے زیرآب‘ متعدد ایریاز میں بجلی گیس کی بندش

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) راولپنڈی میں بھی وقفہ وقفہ سے جاری بارش سے جل تھل ایک ہو گیا۔ رحیم آباد، ڈھوک الٰہی بخش، ڈھوک کھبہ، آریہ محلہ، صادق آباد اور دیگر نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جس سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں اور ٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی۔ شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی اور گیس کی فراہمی طویل دورانیہ کیلئے معطل رہی۔ دوسری جانب واسا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی نکاسی میں مصروف رہا۔ راولپنڈی کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون میں بھی بجلی اور گیس غائب رہی جس سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
اسلام آباد سے مزید