• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنرکا زیر تعمیر کارڈیالوجی بلاک، نشتر ہسپتال ٹو کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن انجینئر عامر خٹک نے زیر تعمیر کارڈیالوجی بلاک، نشتر2 ہسپتال کا دورہ کیا اور بریفنگ لی، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صحت کے شعبے کے لیے میگا فنڈز فراہم کر رہی ہے، ایم ایس کارڈیالوجی ہسپتال فوری طور پر مشینری انسٹال کروائیں اور ہسپتال میں سائن بورڈز، نام کی تختیاں وغیرہ لگائی جائیں، اس موقع پر ایکسیئن بلڈنگ حیدر علی نے کارڈیالوجی ہسپتال بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور مکمل کردیے گئے ہیں، کارڈیالوجی کا توسیعی بلاک 30 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر ارشد گوپانگ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ روبینہ کوثر، وی سی نشتر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف، ایم ایس کارڈیالوجی ڈاکٹر اقبال، ڈی ایم ایس ڈاکٹر اسد، اسسٹنٹ کمشنرز سیمل مشتاق، عامر افتخار اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید