• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عمرؓ کا دور خلافت اسلامی فتوحات کا سنہری دور تھا،عبداللہ گل

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل نے کہا ہےکہ حضرت عمرؓ کا دور خلافت اسلامی فتوحات کا سنہری دور تھا۔ان کے دور میں شام، مصر،عراق اور ایران کے کئی علاقے فتح ہوئے ۔انہوں نے اپنے عہد خلافت میں اسلامی حکومت کی حدود کو وسیع کیا۔ حضرت سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایسا نظام ترتیب دیا جو آج تک پوری دنیا میں رائج ہے ۔انھوں نے سن ہجری کا آغاز کیا ،جیل کا تصور دیا،موٴذنوں کی تنخوا ہیں مقرر کیں ،مسجدوں میں روشنی کا بندوبست کیا،پولیس کا محکمہ بنایا۔دنیا میں پہلی بار دودھ پیتے بچوں، معذوروں ،بیواؤں اور بے آسراؤں کے وظیفے مقرر کیے فوجی چھاؤنیاں بنوائیں اور فوج کا باقاعدہ محکمہ قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ آپ نے انصاف نہ کرنے والے ججوں کو سزا دینے کا سلسلہ اور دنیا میں پہلی بار با اختیار لوگوں کا احتساب بھی شروع کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے تھے جو حکمران عدل کرتے ہیں،وہ راتوں کو بے خوف سوتے ہیں۔ ان کا فرمان تھا کہ قوم کا سردار قوم کا سچا خادم ہوتاہے۔ ان کے دستر خوان پر کبھی دو سالن نہیں رکھے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید