کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی پرویز احمد بلوچ نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد سوک سینٹر میں قائم دفاتر کا دورہ کیا اس موقع پر چیف انجینئر ندیم اقبال، ممبر اے نوید انور صدیقی،ممبرفنانس محمد کاشف خان ، سیکریٹری کے ڈی اے خالد ظفرہاشمی ،ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی ، ڈائریکٹر لینڈ نجم الزماں ، ڈائریکٹر فنانس ورئیل اندھر،لاء آفیسر افتخار احمد، پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا سید عبید احمد ،ڈائریکٹر اسپورٹس جمیل احمد ، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، چیف سیکورٹی افسر ریٹائرڈ میجر عمران ، پرسنل اسٹاف آفیسر ریاض احمد راشد اور دیگر افسران موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل کو دورے کے دوران افسران نے اپنے محکموں کے دفتری امور کے بارے میں فرداً فرداً تفصیلات سے آگا کیا ،دریں اثناسید محمد افضل زیدی کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تعینات کر دیاگیا محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کےنوٹیفکیشن کے بعد سید محمد افضل زیدی نے بدھ کے روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کاموں کا آغاز کردیا ہے وہ اس سے قبل بھی مرتضیٰ وہاب جب ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی تھے میونسپل کمشنر تعینات رہے ہیں اس کے علاوہ وہ مختلف اعلیٰ سرکاری عہدوں پر بھی کام کر چکے ہیں۔