کراچی (اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس بدھ کو اسٹاف کلب میں ڈاکٹر صالحہ رحمان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایوننگ کے مشاہروں کی ادائیگی میں مسلسل تعطل اور کئی یقین دہانیوں کے باوجود کوئی خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ میں بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ انجمن اساتذہ نے اس تشویش پر مجلس عاملہ کےارکان کےساتھ شیخ الجامعہ کے ساتھ ملاقات کی اور اساتذہ کی تشویش سے آگاہ کیا جس پر شیخ الجامعہ کی طرف سے حوصلہ افزاء جواب سامنے نہ آیا بلکہ شیخ الجامعہ نے فرمایا کہ اگر بلز ادا نہیں ہورہے تو لوگ ایوننگ پروگرام میں نہ پڑھائیں۔ جس پر مجلس عاملہ نے شیخ الجامعہ کے بیان کی روشنی میں یہ فیصلہ کہ کل مورخہ 14 ستمبر 2023 سے غیر معینہ مدت کے لیے شام کی کلاسز کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔