• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ مظالم کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے دنیا عالمی جنگ کی طرف بڑھ سکتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ مظالم کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،جن مسلم ممالک نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرلئے ہیں وہ اسرائیلی سفیر کو ملک بدر کردیں۔تجزیہ کار اعزاز سید نے کہا کہ ہم جس خطے میں رہتے ہیں یہاں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑی گئی ہے ۔

غزہ میں جوصورتحال ہے فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ مظالم ہورہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔

اسرائیل جو کچھ کررہا ہے گھروں پر، نہتے شہریوں پر، ہسپتال پر حملے ہوئے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔میں اس صورتحال کو عالمی جنگ میں تبدیل ہوتے نہیں دیکھ رہا تاہم اس کے اثرات عالمی ضرور ہیں۔ 

تیل کی قیمتوں اورکاروباری انڈیکس پر منفی اثر ضرور پڑے گا پوری دنیا پر معاشی طور پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سارے تنازع کو حل کرنے کے لئے ایک وسیع تر ڈپلومیسی کی ضرورت ہے ۔

 تجزیہ کارسہیل وڑائچ نےکہا کہ میرا نہیں خیال کہ عالمی جنگ ہو گی۔ جتنی ماضی میں جنگیں ہوتی رہیں اس میں اردن، شام، لبنان ، عراق، سعودی عرب شامل ہوتے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید