• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل اور حماس کی جنگ، امریکا میں حملوں کا خطرہ بڑھ گیا، ایف بی آئی

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) کے ڈائریکٹر کرسٹوفر ویری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کے بعد امریکا میں حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے.

 ان کا کہنا ہے کہ بالخصوص امریکا میں موجود یہودیوں اور مسلمانوں پر حملوں کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ 

ویرے نے ہوم لینڈ پر مشتمل سینیٹ کی کمیٹی کو بتایا کہ ہم نے حماس اور اس کے اتحادیوں کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے جو امریکا میں حملوں کو اس طرح کا تحرک ملے گا جو داعش کے وقت میں بھی نہیں دیکھا گیا تھا ۔

 انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے ،ہم خطرناک دور سے گذر رہے ہیں ، یہ گھبرانے کا وقت نہیں ہے بلکہ چوکنا رہنے کا وقت ہے۔

"فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن کے سربراہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے "اس امکان کو رد نہیں کر سکتے اور نہ ہی روک سکتے ہیں کہ حماس یا کوئی اور غیر ملکی دہشت گرد تنظیم موجودہ تنازع کا فائدہ اٹھا کر ہماری سرزمین پر حملے کر سکتی ہے۔"

اہم خبریں سے مزید