اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ ہم غزہ کے تنازعے میں فوجی طور پر شامل نہیں ہونا چاہیں گے، ہم سمجھتے ہیں کہ اس کے بارے میں بات کرنا بھی خطرناک ہے۔
ہم ایک پُرامن حل دیکھنا چاہتے ہیں اور اسی کے لیے ہم کام کر رہے ہیں پاکستان کے سینئر سفارتکارکا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ ایسی صورتحال پیدا نہیں ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی آرڈر کے ’دوہرے اور تہرے‘ معیار نے اسرائیل کی حوصلہ افزائی کی ہے اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والے بحران کی یہی ’جڑ‘ ہے۔
انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے مرکز اور بین الاقوامی قانون کے اطلاق میں عدم توازن کو دور کرے۔